بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی بیجنگ کے ہائے دیان ضلع میں ویسٹ تھرڈ رنگ روڈ پر واقع ہے ۔ یہ وزرات تعلیم کے ماتحت "985" پراجیکٹ انوویشن پلیٹ فارم ، چین بھر میں قومی اہم یورنیورسٹیوں کے "211" پراجیکٹ ، اور چین کی "ڈبل فرسٹ کلاس " یونیورسٹیوں کے پراجیکٹ میں شامل ایک اہم جامعہ ہے ۔
بیجنگ فارن اسٹڈیز یو نیورسٹی، چینی کمیونسٹ پارٹی کی تعمیر کردہ پہلی غیر ملکی زبانوں کی یونیورسٹی ہے۔ 1941 میں اپنے قیام کے اوائل میں یہ چین کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ میں سیاسی سکول کی تیسری شاخ کا روسی زبان کاسکول تھا ،بعد میں ترقی پا کر یان آن شہر میں غیر ملکی زبانوں کا سکول بن گیا ۔جب یہ سکول قائم ہوا تو چین کی کمیو نسٹ پارٹی کے رہنماوّ ں کےزیر کنٹرول تھا۔ نئے چین کے قیام کے بعد اس کا انتظام وزارات خارجہ کے حوالےکر دیا گیا۔ 1954 میں اس کا نام تبدیل کر کے بیجنگ فارن لینگویجز سکول ر کھا گیا۔ 1959 میں بیجنگ رشین سکول کے ساتھ ملا کر بیجنگ فارن اسٹڈیز سکول کے نام سے اسےایک نیاسکول بنا دیا گیا جبکہ 1980 میں اسےبراہ راست وزرات تعلیم کے تحت کر دیاگیا۔ 1994 میں اس کا باقائدہ نام بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی رکھ دیا گیا۔
یونیوسٹی میں اس وقت 101 زبانیں سکھائی جا رہی ہیں جن میں غیر ملکی زبان و ادب ،چینی زبان و ادب ،صحافت ،سیاسیات، قانون ،مینجمنٹ سائنس اور انجینرنگ وغیرہ جیسے مضامین میں ڈاکٹریٹ کی سطح تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اب بی ایف ایس یو میں مندرجہ ذیل زبانوں میں کورسز پیش کیے جاتے ہیں: (تاریخی ترتیب میں) روسی، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی، پولش، چیک، رومانیہ، جاپانی، عربی، کمبوڈین، لاؤ، سنگھالی، مالے، سویڈش، پرتگالی، ہنگری، البانوی، بلغاریائی، سواحلی، برمی، انڈونیشی، اطالوی، کروشین، سربیائی، ہاؤسا، ویتنامی، تھائی، ترکی، کورین، سلوواک، فنش، یوکرینی، ڈچ، نارویجن، آئس لینڈی، ڈینش، یونانی، فلپائنی، ہندی، اردو، عبرانی، فارسی، سلووینیائی، اسٹونین، لیٹوین، لتھوانیائی، آئرش، مالٹی، بنگالی، قازق، ازبک، لاطینی، زولو، کرغیز، پشتو، سنسکرت، پالی، امہاری، نیپالی، صومالی، تامل، ترکمان، کاتالا، یوروبا، منگول، آرمینیائی، ملاگاسی جارجیائی، آذربائیجانی، افریقی، مقدونیائی، تاجک، سوانا، ندابیلے، کومورین، کریول، شونا، ٹگرینیا، بیلاروسی، ماوری، تانگن، سامون، کرد، بسلاما، دری، ٹیٹم، دھیویہی، فجیان، کوک جزائر ماوری، کرونڈی، لکسم کنیاروانڈا، نیوان، ٹوک پسن، چیوا، سیسوتھو، سانگو، تمازائٹ، جاوانی، اور پنجابی۔ چین کی سفارت کاری کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے اب یونیورسٹی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے ۱۸۳ ممالک کی سرکاری زبانیں سکھاتی ہے۔
حالیہ برسوں میں، اسکول نے ٹیلنٹ ٹریننگ ماڈل کی اصلاح کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے، ملک میں پہلا تدریسی مواد کا دفتر قائم کیا ہے ، اسکول آف انٹرنیشنل آرگنائزیشنز، اور اسکول آف انٹرنیشنل ایجوکیشن قائم کیا ہے۔اے آئی اور انسانی زبان کی لیبارٹری قائم کیا ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی کمیونیکیشن صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کئی تحقیقی ادارے قائم کیے ہیں جیسے نیشنل ٹرانسلیشن ایبلٹی ریسرچ سینٹر وغیرہ۔ ابھی تک بی ایف ایس یو میں 54 قومی، صوبائی اور وزارتی تحقیقی اڈے ہیں، جن میں وزارت تعلیم کا انسانیات اور سماجی علوم کے لیے کلیدی تحقیقی اڈہ شامل ہے: چائنا فارن لینگویجز اینڈ ایجوکیشن ریسرچ سینٹر، وزارت تعلیم کی فلسفہ اور سماجی سائنس کی لیبارٹری: مصنوعی انٹیلی جنس اور انسانی زبان کی کلیدی لیبارٹری؛ قومی زبان کمیٹی کے تحت ریسرچ سینٹر: قومی زبان کی صلاحیتوں کی ترقی کا تحقیقی مرکز؛ اس کے علاوہ چینی پرائمری اسکولوں اور مڈل اسکولوں کی نصابی کتابوں کے متعلق ایک ریسرچ سینٹر ، علاقائی و گلوبل گورننس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ؛وزارت تعلیم کے تحت ۴ اہم سینٹرز: وسطی اور مشرقی یورپی ریسرچ سینٹر، جاپانی ریسرچ سینٹر، برٹش ریسرچ سینٹر، کینیڈین ریسرچ سینٹر۔ اس کے علاوہ چینی وزارت تعلیم کے 37 قومی اور علاقائی تحقیقی مراکز ریسرچ ریکارڈ سینٹر، 3 چینی اور غیر ملکی عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلے کی وزارت تعلیم کے تحقیقی مراکز: چین-انڈونیشیا عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلے کا تحقیقی مرکز، چین- فرانس عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلے کا تحقیقی مرکز، اور چین-جرمنی عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلے کا تحقیقی مرکز۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی عالمی زبان، عالمی ثقافت، اور عالمی نظم و نسق کو اسٹریٹجک سمتوں کے طور پر لیتی ہے، اور فارن اسٹڈیز یونیورسٹیوں کے عالمی اتحاد، گلوبل ریجنل نیشنل اسٹڈیز کمیونٹی، اور چائنا ریجنل نیشنل اسٹڈیز کمیونٹی کے قیام کا آغاز کرتی ہے۔بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی عالمی زبانوں، عالمی ثقافتوں اور عالمی نظم و نسق کو اسٹریٹجک سمتوں کے طور پر لیتی ہے۔ ہم نے فارن اسٹڈیز یونیورسٹیوں کے عالمی اتحاد، گلوبل ریجنل نیشنل اسٹڈیز کمیونٹی، اور چائنا ریجنل نیشنل اسٹڈیز کمیونٹی کے قیام کا آغاز کیا ہے۔
بی ایف ایس یو ۵ CSSCI ماخذ جرائد شائع کرتا ہے یعنی غیر ملکی زبان کی تدریس اور تحقیق، غیر ملکی ادب، بین الاقوامی فورم، چین میں غیر ملکی زبان کی تعلیم اور بین الاقوامی سائنولوجی ؛ دو CSSCI ایکسٹینشن ماخذ جرائد یعنی چین میں روسی زبان کی تعلیم؛اور سات دیگر جرائد بھی شائع کرتا ہے۔اس کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، عربی، روسی، جرمن اور پرتگالی میں 13 جرنلز شائع کرتا ہے۔ایک اور قابل ذکر بات ہےکہ بی ایف ایس یو فارن لینگویج ٹیچنگ اینڈ ریسرچ پریس (FLTRP) چلاتا ہے، جو غیر ملکی زبان کی کتابوں، آڈیو ویژول پروڈکٹس اور ڈیجیٹل مصنوعات کے لیے چین کا سب سے بڑا پبلشنگ ہاؤس ہے۔
بی ایف ایس یو میں 122 انڈرگریجویٹ پروگرامز موجود ہیں، جن میں سے 46 پروگرامز چین میں واحد ہیں، اور جن میں سے 54 پروگرامز ملک کے جبکہ 18 کو صوبے کے " فرسٹ کلاس" قرار دیے جاتے ہیں ۔2022ء میں بی ایف ایس یو کے 8 تدریسی پروجیکٹس کو بیجنگ شہر کی سطح کے انعامات ملے،جن میں سے" کثیر لسانی عالمی قابلیت کی ترقی کا بی ایف ایس یو ماڈل" کو مخصوص انعام ملا ۔
اسکول میں 4 قومی کلیدی مضامین (بشمول کاشت کاری کے مضامین) اور 7 بیجنگ کلیدی مضامین ہیں۔بی ایف ایس یو کے 6 ڈاکٹریٹ پروگرامز (غیرملکی زبانیں و ادب، مینجمنٹ سائنس، انجینئرنگ،علاقائی و عالمی مطالعہ، چینی ادب، ایجوکیشن، اور ترجمہ)، 12 اکیڈمک ماسٹرز پروگرامز (قانون، سیاسیات، مارکسی نظریات، اپلائیڈ اکنامکس، چینی زبان و ادب، غیر ملکی زبانیں و ادب، صحافت، مینجمنٹ سائنس اور انجینئرنگ، صنعت اور کاروباری انتظامیہ،تعلیم، اور عالمی تاریخ) ، 9 ماسٹرز پروفیشنل ڈگری پروگرام (فنانس، بین الاقوامی تجارت، چینی زبان کی تعلیم، ترجمہ، صحافت ، قانون، اکاؤنٹنگ، اور ایک ایم بی اے پروگرام)۔ غیر ملکی زبانوں اور ادب کے پروگرام کو "ڈبل فرسٹ کلاس پروجیکٹ" میں شامل کیا گیا تھا، اور ملکی سطح پر A+ کی درجہ بندی کی گئی تھی، جو چین میں سب سے بلند درجہ بندی ہے۔ QS ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024 کے مطابق، بی ایف ایس یوکے لسانیات اور غیر ملکی زبانوں اور ادب کے پروگرام بالترتیب 60 ویں، 150ویں تا 200ویں نمبر پر ہیں، جو چین میں زبان کی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔
بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبا پوری دنیا اور زندگی کے تمام شعبوں میں سرگرم ہیں اور انہوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ نامکمل اعدادوشمار کے مطابق، بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے سابق طلباء میں سے 500 سے زائد نے بیرون ملک سفیر اور 3000 سے زائد کانسلر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، اس کے نتیجے میں، اسکول نے "سفارت کاروں کا گہوارہ" کی شہرت حاصل کی ہے۔ ۔یونیورسٹی میں 5700 سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباء، 4300 گریجویٹ طلباء (ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے امیدوار) اور 1200 غیرملکی طلباء ہیں۔
بی ایف ایس یو اپنی فیکلٹی کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس میں اب 1200سے زیادہ کل وقتی چینی اساتذہ اور عملہ کے ساتھ ساتھ 57 ممالک اور خطوں کے 200 کے قریب غیر ملکی اساتذہ ہیں۔ فیکلٹی میں چین کے فرینڈشپ میڈل کے فاتحین، ملک بھر میں معروف اساتذہ، قومی سطح پر نمایاں نوجوان ماہرین وغیرہ بہت زیادہ ممتاز اساتذہ شامل ہیں۔ 90 فیصد سے زیادہ اساتذہ کو بیرون ملک مطالعہ کا تجربہ ہے۔ نیشنل ریسرچ سینٹر فار فارن لینگوئج ایجوکیشن کی فیکلٹی اور عالمی گورننس اور بین الاقوامی تنظیموں سینٹر کی فیکلٹی دونوں گروپ کو "ماڈل یونیورسٹی ٹیچنگ ٹیم " کے طور پر تسلیم کیا گیا۔
بی ایف ایس یو نے اسی سے زیادہ ممالک اور خطوں کی تین سو سے زیادہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس نے بہت سی مشہور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے پروگرام شروع کیے ہیں، جن میں برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج، امریکہ میں شکاگو یونیورسٹی، سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، جاپان میں ٹوکیو یونیورسٹی، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی، پیرس میں سوربون یونیورسٹی، چینی یونیورسٹی ہانگ کانگ، ملائیشیا میں یونیورسٹی آف ملایا، ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی روس میں، برازیل میں یونیورسٹی آف ساؤ پالو، جرمنی میں ہائیڈلبرگ یونیورسٹی، میکسیکو کی نیشنل یونیورسٹی اور بارسلونا کی خود مختار یونیورسٹی شامل ہیں۔ بی ایف ایس یو ایشیا، یورپ اور امریکہ کے 18 ممالک میں 23 کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور کلاس رومز چلانے کے لیے غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ ایک پارٹنر کے طور پر بھی کام کرتا ہے، جو چین کی یونیورسٹیوں میں سب سے زیادہ ہے،مثلاً برسلز (بیلجیم)، یونیورسٹی آف ویانا (آسٹریا)، یونیورسٹی آف روم لا سیپینزا (اٹلی)، کراکو (پولینڈ)، ڈیسلڈورف (جرمنی) ، ایوٹوس لورانڈ یونیورسٹی (ہنگری) ، صوفیہ (بلغاریہ) ، پالکی یونیورسٹی (چیک ریپبلک) ، میونخ (جرمنی) ، یونیورسٹی آف ملایا (ملائیشیا)، ہانکوک یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز (جمہوریہ کوریا)، بارسلونا (اسپین) ، ماسکو اسٹیٹ لسانی یونیورسٹی (روس) ، زید یونیورسٹی (متحدہ عرب امارات)، ٹیرانہ یونیورسٹی (البانیہ) ، یونیورسٹی آف گوٹنگن (جرمنی) ، آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی (برطانیہ) ، کولمبو یونیورسٹی (سری لنکا) ، ای ایس سی پی یورپ (فرانس) ، میریکنول اسکول (امریکہ) وغیرہ ہیں۔
بی ایف ایس یو کی لائبریری میں چینی اور 107غیر ملکی زبانوں میں تقریباً 1.6 ملین کاغذی کتابیں، 1.41ملین سے زائد چینی اور غیر ملکی ای کتابیں، 873چینی اور غیر ملکی اخبارات اور رسالے، اور 103 چینی اور غیر ملکی ڈیٹا بیس کا مجموعہ موجود ہے، زبان، ادب اور ثقافت پر ذخیرہ خاص طور پر بڑا ہے۔ حالیہ برسوں میں سیاست، قانون، سفارت کاری، اقتصادیات اورصحافت پر کتابوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔اسکول مسلسل تعلیمی انفارمیٹائزیشن کی تعمیر کو مضبوط بناتا رہتاہے ، جس نے "کھلے پن ، باہمی رابطے ، ذہانت ، جدت کاری اور انضمام " کا انفارمیٹائزیشن ڈویلپمنٹ سسٹم تشکیل دیا ، اور سافٹ ویئر پلیٹ فارم تیار کیا ہے جیسے کثیر لسانی ویب سائٹس ، ڈیجیٹل بی ایف ایس یو ، ڈیٹا سینٹرز ، آن لائن تدریس ، اور تدریسی وسائل۔ اسکول نے بھی اسمارٹ کلاس رومز اور اسمارٹ لرننگ ماحول کی تعمیر میں متعدد تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔2021 میں، وزارت تعلیم نے بی ایف ایس یو میں مصنوعی ذہانت کا منصوبہ بھی مکمل کیا تاکہ اے آئی کی مدد سے تدیس کو بہتر بنایا جائے۔ ایک عالمی زبان کا عجائب گھر بھی بنایا گیا جس کی وجہ سے زبان اور ثقافت کا ایک نیا سنگ میل عبور ہوا۔اسکول کی تاریخ کو جامع طور پر ظاہر کرنے کے لئے ایک نیا اسکول ہسٹری میوزیم بھی قائم کیا گیا۔
چنیی خصوصیت کے حامل سوشلسٹ نظریات و خیالات، چینی کمیونسٹ پارٹی کی جامع اور مضبوط قیادت ، شی جن پینگ کی تعلیمی نظریات کی پیش نظر، آج بی ایف ایس یو طالب علموں کی جامعہ صلاحیت بشمول زبان ،تحقیقی مطالعہ اور عالمی تبادلے ، کو فروغ دینے میں اپنی کوشش جاری رکھتا ہے تاکہ طالب علم حب الوطنی، بین الاقوامی تناظر اور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل ہوں۔ یونیورسٹی کا وِژن ایک عالمی ترقی یافتہ ، خصوصیت کی حامل، اعلیٰ سطحی اور جامع معیار کی یونیورسٹی بننا ہے،اور ہمارا مشن ہے دنیا چین کو بہتر طور پر سمجھنے میں اپنا حصہ ادا کرناہے۔