ہوم < ہمارے بارے میں < کیمپس

لائبریری

Updated: 12.07.2021

لائبریری میں اس وقت 74 زبانوں کے مواد  موجود ہیں جن میں چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، جرمن، ہسپانوی، جاپانی اور عربی شامل ہیں۔ یہاں کل تقریباً 1.57 ملین کتابیں ، 2.16 ملین  ای کتابیں محفوظ ہیں۔ 1081 قسم کے چینی اور غیر ملکی اخبارات اور رسالے،  10,000 سے زیادہ آڈیو فائل، 38,000 قسم کے چینی اور غیر ملکی الیکٹرانک رسالے، 107 چینی اور غیر ملکی ڈیٹا بیس، اور 9 خود ساختہ  ڈیٹا بیس موجود ہیں۔ حالیہ برسوں میں،  ادب ، لسانیات اور ثقافت کے علاوہ  قانون، سفارت کاری، معاشیات، صحافت اور نظم و نسق کے مواد میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہاہے۔

لائبریری کا کل رقبہ 23,000 مربع میٹر ہے، اور عمارت چھ منزلہ اونچی ہے، یہ قارئین کو 2200 سے زیادہ پڑھنے کی نشستیں، 18 اسٹڈی رومز، اکیڈمک لیکچر ہال، اکیڈمک سیمینار ہال، ٹریننگ کلاس رومز وغیرہ مہیا کرتی ہے۔ نمائشی ہال، کافی بار  وغیرہ  مقامات بھی فراہم کرتی ہے۔

پوری لائبریری وائرلیس نیٹ ورک سے ڈھکی ہوئی ہے، اور یہاں 24 گھنٹے سیلف سروس بک ریٹرن ونڈو موجود ہے۔ اس کے علاوہ لائبریری سیلف سروس پرنٹنگ، کاپی، سکیننگ، کتابیں ادھار لینے اور واپس کرنے، الیکٹرانک نیویگیشن، الیکٹرانک اخبار پڑھنے اور دیگر سیلف سروس آلات بھی فراہم کرتی ہے۔ الیکٹرانک ریڈنگ ایریا اور ملٹی میڈیا سیکھنے کی جگہ  بھی ملتی ہے۔

بی ایف ایس یو لائبریری اساتذہ اور طلباء کی ضروریات کو اولیت دیتی ہے، علمی معیشت اور ڈیجیٹل ترقی کے دور کے پس منظر میں قارئین کو بھرپور وسائل  ، آرام دہ ماحول، اچھی خدمات کو فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے؛ ساتھ ہی، یہ غیر ملکی زبان کے تعلیمی وسائل  کو جمع کرنے کے لیے پرعزم ہے،تاکہ چین کی تمام فارن اسٹڈیز یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی تبادلوں کا ایک  مرکز بن سکے۔