21 نومبر کو گوانگزو میں ۲۰۲۵ ایشین یونیورسٹی پریذیڈنٹس فورم (AUPF) کی افتتاحی تقریب اور مکمل اجلاس منعقد ہوا۔ فورم کا موضوع تھا:نئی ٹیکنالوجیز اور بینالقطاع تعاون ، ایشیائی اعلیٰ تعلیم میں جامع اور لچکدار ترقی کے لیے نئے راستوں کی تشکیل۔

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے صدر اور ڈپٹی پارٹی سیکریٹری جیا وین جیان نے فورم میں خصوصی دعوت پر شرکت کی اور "دنیا کے لیے ایک پل ، بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کا نیشنل گلوبل لینگویج سروس پلیٹ فارم"کے عنوان سے کلیدی خطاب پیش کیا۔