ہوم < خبر

پاکستان کی نمل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عابد سیال حسین کا بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کا دورہ

Updated: 28.11.2025

16 سے 20 نومبر 2025 تک، پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عابد سیال حسین نے بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی (BFSU) کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اردو شعبے کے اساتذہ کے ساتھ علمی تعاون اور تبادلے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی اور شعبۂ اردو کو اپنی جانب سے ترجمہ کردہ "لی ساؤ" اور سائنس فکشن کہانیوں کا منتخب مجموعہ بطور تحفہ پیش کیا۔


دورے کے دوران، پروفیسر عابد نے بی ایف ایس یو کے طلبہ و طالبات،بشمول گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ،سے ملاقات کی اور پاکستان میں موجودہ اردو تحقیق کے اہم رجحانات، اردو میں چینی ادب کے تراجم و تعارف، اور چینی ادب کے ترجمے کے طریقۂ کار جیسے موضوعات پر جامع اور رہنمائی فراہم کرنے والی گفتگو کی۔ انہوں نے شعبۂ اردو کے گریجویٹ طلبہ کی تھیسس کے موضوعات کے بارے میں بھی مخصوص مشورے اور رہنمائی فراہم کی۔

یہ دورہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی و علمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ایک کامیاب اور بامعنی کوشش ثابت ہوا، جس سے دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مستقبل کے تعاون کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔