ااسے ۱۳ مئی 2025 تک ژیانق شہر میں ایک سلسلہ وار بین الاقوامی تعلیمی سرگرمیاں منعقد ہوئیں جن میں چین-بیلاروس تعلیمی تعاون کی ذیلی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس، چین-وسطی ایشیا کے وزرائے تعلیم کا پہلا اجلاس، شنگھائی تعاون تنظیم یونیورسٹی کی سالانہ کانفرنس 2025، اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تعلیم کا نواں اجلاس شامل تھے۔

بی ایف ایس یو کے صدرجیا وین جیاننے ان سرگرمیوں میں شرکت کے لیے جامعہ کے وفد کی قیادت کی۔۱۱مئی کی سہ پہر چین-بیلاروس تعلیمی تعاون کی ذیلی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترک صدارت جمہوریہ چین کے نائب وزیر تعلیم وو یان اور جمہوریہ بیلاروس کے وزیر تعلیم آندرے ایوانیٹ نے کی۔اس موقع پر بیلاروسی اسٹیٹ یونیورسٹی کے صدر آندرے کورول، منسک اسٹی لسانیا یونیورسٹی کی صدر نتالیہ لاپچیوا، اور بی ایف ایس یوکے صدر جیا وین جیان نے چین-بیلاروس ثقافتی تبادلہ مرکز کا مشترکہ طو پر افتتاح کیا۔
۱۲مئی کی صبح چین-وسطی ایشیا کے وزرائے تعلیم کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چین کے وزیر تعلیم ہوائی جن پینگ نے کلیدی خطاب کیا۔ اجلاس کے دوران کرغز جمہوریہ کے وزیر تعلیم سائنسکینٹ بائیفانے بی ایف ایس یو اور کرغز وزارت تعلیم و سائنس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
۱۳مئی کی صبح شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے تعلیم کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔ جیا وینجیان نے شریک منتظم ادارے کے نمائندے کی حیثیت سے ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنساور ڈاکٹریٹ ٹریننگ انوویشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔