14 مئی 2025 کو، بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اسکول آف ایشیائی اور افریقی اسٹڈیز نے مشترکہ طور پر آٹھویں ایشیائی-افریقی ثقافتی گالاکا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ ثقافتی سرگرمی بی ایف ایس یو کی ایک روایتی روایت ہے، جو ہر دو سال بعد جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔
اس سال گالا کا تھیم "زمانے کی گونج" تھا ۔ یہ گلا "بنڈونگ کانفرنس" کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی، جس کا مقصد چین اور ایشیائی و افریقی ممالک کے درمیان تہذیبی روابط اور باہمی تبادلوں کو اجاگر کرنا تھا۔ گلوبلائزیشن کی لہر پر سوار یہ یاترا، تہذیبی ہم آہنگی اور تعاون کی جانب ایک علامتی پیش رفت ہے، جو 1955 کی بنڈونگ روح کو عصری سیاق میں زندہ کرتی ہے۔
گالا میں بی ایف ایس یوکے اعلیٰ حکام، چین میں مقیم ایشیائی و افریقی ممالک کے سفرا اور سفارتی نمائندگاننے بھرپور شرکت کی۔ثقافتی شو میں ملائی، انڈونیشی، فارسی، اردو، آذربائیجانی، ترکی، کوریائی، سواحلی، تھائی، امہاری، کمبوڈین، ویتنامی، مونگومین، آرمینیائیاور دیگر زبانوں میں گیت، رقص اور ڈرامائی مظاہرے پیش کیے گئے، جنہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ جوہر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
