ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے نئے سمسٹر کی منصوبہ بندی کے اجلاس کا انعقاد

Updated: 20.02.2025

۱۸فروری 2025 کو بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں 2025 کے موسم بہار کے سمسٹر کے لیے کام کی منصوبہ بندی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔


میٹنگ میں پارٹی سکریٹری وانگ ڈنگ ہوا نے 2025 اہم پہلوؤں پر تقاضے پیش کیے؛ یونیورسٹی کے صدر جیا وین جیان نے 2025 کے لیے کام کو "اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا" کے تھیم کے تحت تعینات کیا۔

میٹنگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بین الاقوامی تعاون اور ایکسچینج کے برانڈ پروجیکٹس کو مسلسل بہتر اور اپ گریڈ کرنا ضروری ہے، اعلیٰ سطحی بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے ۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اور لینگویجز کے عالمی اتحاد کو مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ۔