ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے 2024 ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے متوازی اجلاس کی میزبانی کی

Updated: 26.11.2024

21 نومبر کو، تھیان جن میں 2024 ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس - ووکیشنل ایجوکیشن پروموٹس گلوبل سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کا متوازی اجلاس منعقد ہوا۔ اس کانفرنس کی سربراہی عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تعلیم، چینی قومی کمیشن برائے یونیسکو، اور تیانجن میونسپل پیپلز گورنمنٹ نے کی اور اس کی میزبانی بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے کی۔ تقریباً 30 ممالک اور خطوں کے تعلیمی محکموں، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے 200 سے زائد نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی تاکہ پیشہ ورانہ تعلیم کی ترقی کے لیے تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مختلف ممالک میں پیشہ ورانہ تعلیم کے گورننس ماڈلز کا اشتراک کیا جا سکے۔

بی ایف ایس یو  کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ڈنگ ہوا نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی اور رپورٹ پیش کی۔ وانگ نے نشاندہی کی کہ پیشہ ورانہ تعلیم کو کھلے انداز میں ترقی دینا  تمام ممالک کا اتفاق ہے۔ چینی حکومت   پیشہ ورانہ تعلیم کی صلاحیت میں بہتری کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اس وقت، چینی خصوصیات کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کے ترقی کے راستے اور ماڈل نے بنیادی طور پر شکل اختیار کر لی ہے، پیشہ ورانہ تعلیم کی کشش، اثر و رسوخ اور مسابقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی اپنے آپ کو ایک بین الاقوامی تبادلے کے پلیٹ فارم سمجھتی ہے اور آئندہ  تبادلے، باہمی سیکھنے، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کا ایک نیا ماڈل بنانے کے لیے اندرون و بیرون ملک ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔