2 نومبر کو، بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں اے آئی سے بااختیار ترجمہ اور انٹرنیشنل کمیونکیشن سیمینار منعقد ہوا۔ اس کانفرنس کی رہنمائی ٹرانسلیٹر ایسوسی ایشن آف چائنا اور ٹرانسلیشن انسٹی ٹیوٹ آف چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ نے کی ہے اور اس کی میزبانی بی ایف ایس یو نے کی ہے۔ صنعت، اکیڈمی اور تعلیم سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور اسکالرز نے سیمینار میں شرکت کی اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو کس طرح استعمال کیا جائے، اور بین الاقوامی کمیونکیشن اور ترجمے کی صلاحیتوں کو کیسے بڑھایا جائے ۔ یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور علمی حلقوں کے 300 سے زائد نمائندوں نے آف لائن شرکت کی ۔ آن لائن لائیو نشریاتی پلیٹ فارم پر ناظرین کی تعداد 20,000 سے تجاوز کر گئی۔
ذیلی فورم میں ماہرین اور اسکالرز نے اے آئی ٹرانسلیشن ٹیکنالوجی، اے آئی اور ٹرانسلیشن ایجوکیشن، اے آئی اور انٹرنیشنل کمیونیکیشن، اے آئی اور ٹرانسلیشن کیریئر ڈویلپمنٹ، اے آئی اور قومی ترجمے کی صلاحیتوں کی ترقی اور اطلاق پر تبادلہ خیال کیا۔