12 اکتوبر کو بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں دوسرا "ایشن اسٹڈیز سیمینار" منعقد ہوا۔ اس کی میزبانی بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے اسکول آف ایشیا اور چائنا ایسوسی ایشن فار ساؤتھ ایسٹ ایشین اسٹڈیز نے کی ہے۔ سمینار کا موضوع "ایشیائی تحقیق کے لیے ٹیلنٹ کی تربیت،تحقیقی نظام کی تعمیر اور علم کی پیداوار" ہے۔ دس سے زائد یونیورسٹیوں اور سائنسی تحقیقی اداروں کے 60 سے زائد ماہرین اور سکالرز نے سمینار میں شرکت کی۔
بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی اکیڈمک کمیٹی کے ڈائریکٹر یوآن جون نے اپنی تقریر میں بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی اور اسکول آف ایشیا کی جانب سے نئی زبانوں کے شعبوں کی تعمیر، علمی تحقیق، بین الضابطہ ترقی وغیرہ میں حاصل کردہ کامیابیوں کا تعارف کرایا۔ چھینگ ھوا یونیورسٹی کے پروفیسر جیانگ جِنگکوئی، چائنا ایسوسی ایشن فار ساؤتھ ایسٹ ایشین اسٹڈیز کے صدر فان ہونگ وی نے ایشیا میں علاقائی ممالک کے مطالعے کی اہمیت پر زور دیا اور اس میدان میں بی ایف ایس یو کی کامیابیوں کو سراہا۔
سیمینار میں دو ذیلی فورمز بھی منعقد کیے گئے: "علاقائی اور قومی مطالعات کے تحقیقی طریقے اور طرز عمل: زبان اور ادب" اور "علاقائی اور قومی مطالعات کے تحقیقی طریقے اور طرز عمل: سیاست اور معاشرہ"۔