ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں اردو انڈرگریجویٹ کا داخلہ

Updated: 08.10.2024


ستمبر 2024 میں بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی  کے اردو انڈرگریجویٹ کا نیا بیچ  آیا، جس میں 8 لڑکے اور 8 لڑکیاں شامل ہوں گی۔ چین کے مختلف صوبوں سے آئے یہ طلباء 4 سال تک اردو کے شعبے میں تعلیم حاصل کریں گے۔ وہ اردو زبان، سننا، بولنا، پڑھنا اور لکھنا سیکھیں گے؛   پاکستان اور جنوبی ایشیائی مسائل کے مطالعہ کے لیے ایک نظریاتی اور عملی بنیاد رکھیں گے۔

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کا شعبہ ءاردو 2007 میں قائم ہوا اور بیجنگ میں ایک "فرسٹ کلاس انڈرگریجویٹ میجر" تعمیراتی سائٹ ہے، یہاں  ماسٹر ڈگری پروگرام بھی ہے۔شعبہ کے  سو فیصد گریجووٹ کو روزگاری یا مزید تعلیم  کے اچھے اور بلند سطح موقع  ملتے ہیں۔گرریجویٹس وزارت خارجہ،سنہوا نیوز ایجنسی، چینی میڈیا گروپ ،بینک آف چائنہ ، ہواوے اور بائٹ  ڈانس جیسے اداروں میں  مصروف ہو رہے ہیں۔"بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو" کا   پائلٹ منصوبہ سی پیک  کی مزید ترقی کے ساتھ، ، ہمارے پاس مزید گریجویٹ مختلف متعلقہ شعبوں میں پوزیشنوں پر فائز  ہوں گے۔


站长统计