22 جولائی سے 1 اگست تک 27ویں چائنا یونیورسٹی ٹینس چیمپئن شپ (فائنل) کا انعقاد شنگھائی یونیورسٹی کے بوشان کیمپس میں ہوا۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی ٹینس ٹیم کی قیادت لی نا کر رہی ہیں، 7 طلبا و طالبات نے مقابلے میں شرکت کی۔پانچ طالبات پر مشتمل لڑکیوں کی ٹیم نے پانچواں مقام حاصل کیا؛ وو یوئیاؤ نے لڑکیوں کے گروپ اے کے سنگلز میں دوسرے نمبر حاصل کیا۔
102 یونیورسٹیوں کے کل 760 طلباء نے ٹیم مقابلے کے لیے سائن اپ کیا،جبکہ 132 یونیورسٹیوں کے 909 طلباء نے سنگلز مقابلے کے لیے سائن اپ کیا ۔بی ایف ایس یو کی ٹیم نے 10 دن کے سخت مقابلے کے بعد شاندار نتائج حاصل کیے۔