ہوم < خبر

بی ایف ایس یو کی یوگا ٹیم نے کیپٹل کالج کے یوگا نمائشی مقابلے میں اچھے نتائج حاصل کیے

Updated: 30.06.2024

16 جون کو، ساتواں کیپٹل کالج یوگا ڈسپلے مقابلہ   اختتام کو پہنچا۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی یوگا ٹیم نے، جس کی قیادت شعبہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی استانی پین ہونگ جینگ کر رہی تھیں، اچھے نتائج حاصل کیے۔ ہوانگ ژو یانگ اور ہوو سیسی سمیت 10 طالب علموں نے گروپ B میں دوسرا انعام جیتا،  جبکہ فیکلٹی اور سٹاف ٹیم نے گروپ B میں پہلا انعام جیتا۔

بی ایف ایس یو یوگا ٹیم نے مقابلے کے دوران  اتحاد، تعاون کے جذبات اور بی ایف ایس یو کے اساتذہ اور طلبہ کی بھرپور جانفشانی  کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے کی رہنمائی بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کرتی ہے،  بیجنگ یونیورسٹی اسٹوڈنٹ سپورٹس ایسوسی ایشن کی یوگا برانچ   نے میزبانی کی۔   بیجنگ میں 27 یونیورسٹیوں کے 600 سے زیادہ اساتذہ اور طلبہ  نے مقابلے میں حصہ لیا۔


站长统计