ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں "چین-افریقہ 100یونیورسٹی کوآپریشن پلان" پر اجلاس منعقد ہوا۔

Updated: 08.06.2024

31 مئی کو بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں "چین-افریقہ 100 یونیورسٹی کوآپریشن پلان" کے فروغ کا اجلاس منعقد ہوا۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری اور "چین-افریقہ یونیورسٹی اتحاد " کے ڈائریکٹر وانگ ڈنگ ہوا ،چینی ااعلی تعلیم سوسائٹی کے نائب سربراہ چانگ دا  لیانگ، ، چی جیانگ نارمل یونیورسٹی کی پارٹی کے سیکرٹری جیانگ یون لیان نے اجلاس اور تقریر میں شرکت کی۔ افریقی یونیورسٹیوں کی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل Olusola Oyewole نے ایک ویڈیو تقریر کی۔ اجلاس میں ممبر یونیورسٹیوں کے نمائندوں سمیت 150 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

میٹنگ میں، چین-افریقہ یونیورسٹی کوآپریشن پلان کے لیے منتخب چینی یونیورسٹیوں نے اپنے کام کے خیالات کی اطلاع دی۔

"چین-افریقہ  100یونیورسٹی کوآپریشن پلان " جوہانسبرگ میں 2023 کے چین-افریقہ قائدین کے ڈائیلاگ میں صدر شی جن پنگ کی طرف سے تجویز کردہ ایک بڑا اقدام ہے۔ اگست 2023 میں اس الائنس کا چینی سیکرٹریٹ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں طے پایا۔