ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی پروفیسر رین وین کی زیر صدارت نیشنل سوشل سائنس فنڈ پروجیکٹ کو تکمیل میں" ایکسلنٹ " قرار دیا گیا۔

Updated: 28.05.2024


حال ہی میں، نیشنل آفس آف فلاسفی اینڈ سوشل سائنسز نے اپریل 2024 میں مکمل ہونے والے  نیشنل سوشل سائنس فنڈ کے سالانہ پروجیکٹس کی درجہ بندی کا اعلان کیا۔ بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی کے  سکول آف ایڈوانسڈ ٹرانسلیشن اینڈ انٹرپریٹیشن کی پروفیسر رین وین کا پروجیکٹ " ترجمہ کی صلاحیت کو بڑھانے میں  بین الاقوامی تجربہ اور چینی راستہ" منظور کر لیا گیا اور" ایکسلنٹ " قرار دیا گیا۔

پروفیسر رین وین کا پروجیکٹ ایک ملک و قوم کی ، ادارے کی اور انفرادی  صلاحیت برائے ترجمہ  پر گہرائی سے تحقیق کرتا ہے۔ اس سے عملی سطح پر،چین اورمتعلقہ اداروں کی  ترجمہ کی صلاحیت کی تعمیر کے لیے ڈیٹا سپورٹ اور مشورے فراہم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ  ترجمہ کی تعلیم، خاص طور پر چینی سے غیر ملکی زبانوں کے  ترجمہ کی تعلیم کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔

اطلاع کے مطابق نیشنل فلسفہ اینڈ سوشل سائنسز پلاننگ آفس نے اس بار کل 571 پراجیکٹس کو منظور دیا  جن میں صرف 5 فیصف یعنی  33 پراجیکٹس کو "ایکسلنٹ"  کی درجہ بندی قرار دی گئی۔