ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی جنرل ایجوکیشن فیسٹیول کی سرگرمیوں کا آغاز

Updated: 11.05.2024

8 مئی کو، پہلے بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی جنرل ایجوکیشن فیسٹیول کی سرگرمیوں کا سلسلہ کا باقاعدہ آغاز ہوا ، جس کا تھیم تھا"کتابوں اور جنرل ایجوکیشن سے فائدہ اٹھانا"۔


یونیورسٹی کے صدر   جیا وین جیان نے کک آف میٹنگ میں شرکت کی اور تقریر کی۔ جیا نے جنرل ایجوکیشن کے تین جہتوں سے موجود اساتذہ اور طلباء کے ساتھ گہرائی سے تبادلہ خیال کیا: دنیا کو جاننا، اوقات سمجھنا، اور خود کو پہچاننا۔ انہوں نےکہا کہ دنیا آج کی دنیا بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور سائنسی اور تکنیکی انقلاب تیز ہو رہی ہیں۔ طلباء کو اپنے معیار کو بہتر بنانا ہے اور  بین الاقوامی وژن کو فروغ دینا ہے۔ جنرل ایجوکیشن کے ذریعے طالب علم اپنے میجر کے علاوہ مزید وسیع معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اپنے خوابوں میں ثابت قدم رہ سکتے ہیں ۔

4D612


جنرل ایجوکیشن کی سلسلہ وار سرگرمیوں میں مشہور ماہرین کے لیکچرز، اساتذہ اور طلباء کےریڈنگ کلب،  فلم شو، علمی مقابلے، کتابوں کی نمائشیں اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل ہیں۔