ہوم < خبر

پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ڈنگ ہوا کا نیپال، ویتنام اور انڈونیشیا کا دورہ

Updated: 25.04.2024

8 سے 17 اپریل تک بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ڈنگ ہوا نے نیپال، ویتنام اور انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے ایک وفد کی قیادت کی۔ انہوں نے  تریپوان یونیورسٹی، کھٹمنڈو یونیورسٹی، نیپال سنسکرت یونیورسٹی کھٹمنڈو کیمپس، ہنوئی لا یونیورسٹی،ویتنام یونیورسٹی آف فارن ٹریڈ، انڈونیشیا کی وزارت تعلیم کے لینگویج ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سینٹر کی بانڈنگ برانچ، اور انڈونیشین یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور دورہ کیا۔


دورے کا مقصد جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی یونیورسٹیوں اور حکومتی ایجنسیوں کے درمیان تعاون  بڑھانا، تحقیقی تعاون کا نیا ماڈل بنانا، اور استاد اور طالب علم کے تبادلوں کو فرغ دینا ہے۔  وانگ ڈنگ ہوا اور ان کے وفد نے نیپال میں چینی سفارت خانے، ویتنام میں چینی سفارت خانے، ہو چی منہ شہر میں چینی قونصلیٹ جنرل اور انڈونیشیا میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا ، اور انڈونیشیا میں بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی اوورسیز ایلومنائی ایسوسی ایشن کے قیام کی تقریب مین شرکت کی۔