ہوم < خبر

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں غیر ملکی زبان کی تعلیم میں اصلاحات اور ترقی پر 8ویں قومی اعلیٰ سطحی فورم کا انعقاد

Updated: 29.03.2024


23 سے 24 مارچ تک، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں غیر ملکی زبان کی تعلیم میں اصلاحات اور ترقی کے بارے میں آٹھواں قومی اعلیٰ سطحی فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فورم کا موضوع ہے "مضبوط ملک کی تعمیر کے لیے غیر ملکی زبان کی تعلیم کا کردار " اور اس کی سرپرستی بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی، وزارت تعلیم کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں غیر ملکی زبانوں اور ادب کے لیے ٹیچنگ اسٹیئرنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

89525

بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ڈنگ ہوا نے افتتاحی تقریر کی۔ وزارت تعلیم ، مختلف  یونیورسٹیوں اور پریس کے نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔

فورم کے تحت  3 ٹیچنگ اسٹیئرنگ کمیٹی فورمز اور 10 خصوصی فورمز ہیں جن کے  موضوعات اعلیٰ غیر ملکی زبان کی تعلیم کی ترقی کی میکرو صورتحال کا مطالعہ کرنا، غیر ملکی زبان کی تعلیم کی تبدیلی اور جدت کے راستے کو تلاش کرنا ، اور غیر ملکی زبان کے ہنر کی تربیت ہیں۔

اس فورم نے "جدید چین سمجھنا" کالج کے طلباء کے غیر ملکی زبان میں مہارت کے نیشنل مقابلے کا ، تقریری مقابلے کا مختصر ویڈیو مقابلے کا  آغاز کیا۔

B4F1A


فورم میں بی ایف ایس یو کے غیر ملکی زبانوں کی متعدد  تدریسی کتابیں بھی جاری کی گئیں ، جن میں "چینی تہذیب و ثقافت کا ارتقاء" اور " اردو مکالمہ" اردو زبان کی دو نصابی کتابیں بھی شامل ہیں۔