28 فروری 2024 کو بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے 2024 بہار سمسٹر کی منصوبہ بندی کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
یونیورسٹی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ڈنگ ہوا نے 2024 میں دس پہلوؤں سے اہم کام پر زور دیا۔ پہلا انڈرگریجویٹ تعلیم کی تشخیص ؛ دوسرا ڈسپلینریز کی تعمیر ؛ تیسرا "ڈبل فرسٹ کلاس" کے معیارکی بلندی؛ چوتھا یہ ہے کہ سی پی سی کی تعمیر اور نظریاتی تعلیم؛ پانچواں طلبا و اساتذہ کے اخلاق پر تعلیم ؛ چھٹا، استذہ سمیت ٹیلنٹ کا انتخاب؛ ساتویں،کالجوں اور تحقیقی اداروں نیز وسائل کو مربوط کرنا؛ آٹھواں انتظامی معیار کو بہتر بنانا؛ نواں، چین اور بیرونی ممالک کے درمیان تبادلے کو مضبوط بنانا؛اور دسواں ، چین کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا۔
بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کے حوالے سے، وانگ ڈنگ ہوا نے نشاندہی کی کہ تعلیم کی " اوپن اپ" پالیسی نافذ کرنا چاہیے ، اور عالمی تجربات کو"اندر لانے" اور چینی تجربات کو"باہر روشناس کرنے" پر توجہ دینی چاہیے۔ بیرون ملک تعاون کے نئے امکانات کو مزید وسعت دیں اور چین میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ کریں۔اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے نیا انتظامی ماڈل قائم کریںتاکہ عالمی طلبا میں "بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی " کا نام بنایا جائے ۔