یکم مارچ کو اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کے این جی او ڈویژن کے سربراہ چانگ شو زن نے بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی کا دورہ کیا۔پارٹی کمیٹی کے نائب سیکرٹری اور نائب صدر جیا وی نجیان نے چانگ شو زن اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔
جیا وین جیان نے بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی خصوصیات، بین الاقوامی تبادلے کی خدمات، بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون وغیرہ کو متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایف ایس یو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تبادلوں کو بہت اہمیت دیتی ہے، خاص طور پر اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ جس کے تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ یونیورسٹی بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ،اور یو این کے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیےتیار ہے۔
چانگ شو زن نے اپنے ڈویژن کے کارکنوں کو ملازمت دینے کے معیارات کو متعارف کرایا، اور بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے کام کے لیے تعاون کی تعریف کی۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے طلباء کی شاندار کارکردگی ہے۔ وہ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے نوجوان اساتذہ اور طلباء کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کا اشتراک کرنے اور یونیورسٹی کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی امید رکھتے ہیں۔
میٹنگ کے بعد چانگ نے متعلقہ کالجوں کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔