ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے 2023 CTTI تھنک ٹینک کامیابیوں کے انتخاب میں اچھے نتائج حاصل کیے

Updated: 25.12.2023

11 دسمبر کو، کھون مینگ میں 2023 تھنک ٹینک گورننس فورم کا انعقاد کیا گیا، جسے نان جینگ یونیورسٹی، یون نان یونیورسٹی اور جیانگ سو اکیڈمی آف سوشل سائنسز  نےسپانسر کیا  ، یون نان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور علاقائی کنٹری انسٹی ٹیوٹ نے میزبانی کی۔   فورم  میں سی ٹی ٹی آئی (چائنا تھنک ٹینک انڈیکس) 2023 کے تھنک ٹینک کے بہترین کیسز اور نمایاں کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے 27 تحقیقی مراکز کی طرف سے جمع کرائے گئے 27 کام  اور 3 تحقیقی مراکز کی طرف سے جمع کرائے گئے سب  کیسوں کو  اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا، جس کی ایوارڈ یافتہ شرح 100% تھی۔

ساؤتھ ایشیا ریسرچ سینٹر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر  یوآن یوہانگ کی نصابی کتاب "  اردو بول چال کی نصابی کتاب" نے   دوسرا انعام حاصل کیا۔