ستمبر کے پہلے ہفتے میں فرانس کے انستیتو ناشیونل دے لانگ اے سیویلیزیشیوں اورینتال (انالکو) میں شعبہ ء اردو کے سربراہ پروفیسر جناب شاہ زمان حق نے بی ایف ایس یو کا دورہ کیا اور اردو کی تاریخ اور تدریس پر سلسلہ وار تقاریر کیں۔ اس دوران انہوں نے چین کے کئی تعلیمی اداروں کے اردو شعبوں کے اساتذہ کے ساتھ اردوکی تعلیم پر سیمنار میں بھی شرکت کی۔
فرانس کے انستیتو ناشیونل دے لانگ اے سیویلیزیشیوں اورینتال میں 1828 میں اردو زبان کی پڑھائی شروع کی گئی تھی۔ تاحال
اعلیٰ تعلیم کی سطح پر فرانس میں اردو پڑھانے کا وہ واحد ادارہ ہے۔