ہوم < خبر

سیکرٹری وانگ ڈنگ ہوا نے ایک وفد کی قیادت میں ارجنٹائن، برازیل اور کوسٹا ریکا کا دورہ کیا

Updated: 22.11.2023

9 سے 17 نومبر تک بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ڈنگ ہوا نے ایک وفد کی قیادت میں ارجنٹائن، برازیل اور کوسٹا ریکا کا دورہ کیا۔انہوں نے ارجنٹائن میں یونیورسٹی آف بیلگرانو، ارجنٹائن میں یونیورسیڈیڈ ناسیونل ہولینہان ،  یونیورسٹی آف بیونس آئرس کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز رجنٹائن،   ارجنٹائن-چین ریسرچ سینٹر، برازیل میں لاطینی امریکہ کے انضمام کے لیے فیڈرل یونیورسٹی، ریو ڈی جنیرو کی کیتھولک یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، یونیورسیڈا ڈیاریو ڈی کوسٹا ریکا اور اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے امن  کا دورہ کیا۔  تعلیم اور تحقیقی تعاون کے لیے نئی سمتیں کھولنے ، فاصلاتی تعلیم کے تعاون اور طلبہ کی انٹرنشپ اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لیے وانگ ڈنگ ہوا نے   ان اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

وانگ نے وفد کے ساتھ ریو، برازیل میں چینی سفارت خانہ،   کوسٹا ریکا میں چینی سفارت خانہ  ،چینی قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا۔  اور سفارت خانے کے عملے اور بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے سابق طلباء کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران، وانگ ڈنگ ہوا اور ان کے وفد نے چائنا ایجوکیشنل ٹیلی ویژن کے وفد کے ساتھ کثیر لسانی بین الاقوامی مواصلاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور لاطینی امریکی ریسرچ گروپ کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی جو  بی ایف ایس یو 2023 عالمی انٹرنشپ پریکٹس پروگرام کو عمل میں لا رہے ہیں