3 نومبر کو چین میں پاکستانی سفارتخانے کی ایجوکیشن اتاشی محترمہ عفیفہ اویس نے بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں اسکول آف ایشیائی مطالعہ کا دورہ کیا اور اسکول کی ڈین پروفیسر سو ینگ ینگ اور انٹرنیشنل آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر گونگ جینگ سے بات چیت کی۔
ڈین سو ینگ ینگ نے چین میں پاکستانی سفارت خانے کا اسکول کے اردو میجر پر طویل مدتی توجہ اور تعاون پر شکریہ ادا کیا، اور محترمہ عفیفہ سے بی ایف ایس یو میں غیر ملکی زبانوں کی تعلیم، اردو میجر کی تعمیر، اور چین پال تعلیمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے روابط کو مضبوط کرنے اور پوسٹ گریجویٹ انرولمنٹ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ بین الاقوامی دفتر کی ڈپٹی ڈائریکٹر گونگ جِنگ نے بی ایف ایس یو میں پاکستانی طلباء کے اندراج اور مطالعہ کی صورتحال کا تعارف کرایا، اور پاکستانی طلباء کے لیے موزوں اسکالرشپ پروگراموں کے بارے میں خصوصی وضاحتیں دیں۔

ملاقات کے دوران، محترمہ عفیفہ اویس نے بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی ٹیلنٹ ٹریننگ کامیابیوں کی بہت تعریف کی اور ز یونیورسٹی کے پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں اور بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی اس شعبے اور دیگر پہلوؤں میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
میٹنگ میں شعبہ ء اردو کی ڈائریکٹرنسرین چو یوان، انٹرنیشنل آفس کے ایکسچینج سیکشن کی چیف گوان شین اور پاکستانی سفارت خانے کے ایجوکیشن ونگ کے سیکرٹری محمد نوید نے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد ایجوکیشن اتاشی محترمہ عفیفہ اویس نے بی ایف ایس کی لائبریری کا دورہ بھی کیا اور وہاں محفوظ اردو کی کتابیں اور دیگر مواد کا معائنہ کیا۔
