ہوم < خبر

متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم کا دورہ ئ بی ایف ایس یو

Updated: 28.06.2019

متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم جناب حسین بن ابراہیم حمدی  نے ایک وفد کے ہمراہ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی کونسل کے چیرمین جناب وانگ دنگ حوا اور یونیورسٹی کے نائب صدر  جناب یان گو حوا نے ان کا ستقبالیہ کیا۔

     

جناب وانگ نے متحدہ عرب امارات کے تعلیمی وفد کو خوش آمدید کہی اور  طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے بی ایف ایس یو کے عربی شعبے کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وفد کو چینی اعلی تعلیم کی ترقی ، بی ایف ایس یو کی تاریخ، موجودہ حالات اور منصوبہ بندی سے روشناس کیا۔ خاص طور پر اسکول آف عربی مطالعہ  اور  سینٹر برائے عربی زبان و اسلامی مطالعہ کی کامیابیاں بتائیں۔ جناب وانگ نے یہ امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم بی ایف ایسی و اور متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنے اور تعاون کو فروغ سینے میں مدد کرے گی، اورسال  ۲۰۲۱ یعنی بی ایف اسی یو کی ۸۰ ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر  ایک بار پھر یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔

جناب حسین نے بی ایف ایسی یو کے پر جوش استقبالیہ کا شکریہ ادا کیا اور  چین متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلیمی تعاون کا جائزہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف میدانوں میں دوستانہ تعاون کے لحاظ سے بی ایف ایس یو  خاص کر اسکول آف عربی مطالعہ  کی خدمات کی بڑی تعریف کی ۔ اور کہا کہ متحدہ عرب امارات بی ایف ایس یو کی ترقی کے لیے حمایت  فراہم کرنا چاہتا ہے، امید ہے کہ آئندہ چینی زبان کی تعلیم، علاقائی مطالعہ، مصنوعی انٹیلی جنس جیسے میدانوں میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیاں اور تھنک ٹینک زیادہ تعاون کریں گے۔