ہوم < خبر

کنفیوشینزم اور چینی کلچر فیکلٹی کی بین الاقوامی کلاس کا انعقاد

Updated: 05.08.2021

بیس جولائی کو کنفیوشین بین الاقوامی فیڈریشن اور بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے تعاون سے  " 2021کنفیوشینزم اور چینی ثقافت فیکلٹی کی بین الاقوامی کلاس" کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں کنفیوشین انٹرنیشنل فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل جیا دے یونگ اور بی ایف ایس یو کے نائب صدر زاؤ گانگ نے شرکت کی۔

فیکلٹی کی کلاس 13 دن تک جاری رہے گی، چینی اور انگریزی  دونون زبانوں میں آن لائن لیکچرز دئے جائیں گے۔ 26 ممالک کے 120 سے زائد طلباء نے اس مطالعے میں حصہ لیا جبکہ لیکچر دینے والوں کی ٹیم چینی اور غیر ملکی اسکالرز  پر مشتمل ہے۔ افتتاحی تقریب میں 100 سے زائد ماہرین ، اسکالرز اور تربیت یافتہ نے شرکت کی جن کے تعلق پیکنگ یونیورسٹی ، چھینگ ہوا یونیورسٹی ، بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی ، آکسفورڈ یونیورسٹی ، میونخ یونیورسٹی اور آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی  وغیرہ سے ہیں۔