جولائی کی پانچ تاریخ کو بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی کے 2021 سمر انٹرنیشنل سکول کی افتتاحی تقریب آن لائن منعقد ہوئی۔
دنیا بھر کے غیر ملکی ماہرین نے براہ راست نشریات اور ریکارڈ شدہ ویڈیوز کے ذریعے اپنا تعارف کرایا۔ رواں سال کے سمر انٹرنیشنل سکول میں دنیا بھر سے 13 ماہرین کو مدعو کیا گیا جو لسانیات ، سیاسیات ، سماجیات ، معاشیات ، تاریخ ، تعلقات عامہ ، علاقائی ترقی ، مواصلات ، ادب اور فن وغیرہ میدانوں میں لیکچرز دیں گے۔ اور 181 چینی اور غیر ملکی طلباء اسکول میں حصہ لے رہے ہیں۔