ہوم < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے نئے طلبا کی افتتاحی تقریب منعقد

Updated: 13.09.2021

ستمبر کی سات تاریخ کو ، بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے 2021 نئے افراد کی افتتاحی تقریب ایسٹ کیمپس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ 3،400 انڈر گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، ڈاکٹریٹ کے طلباء اور بین الاقوامی طلباء نے یونیورسٹی کی نئی  زندگی کا آغاز کیا۔ اقوام متحدہ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، چینی حکومت کے یورپی امور کے خصوصی نمائندے ، سکول آف انگلش ۱۹۷۳ کے سابق طالب علم وو ہونگ بو ، بی ایف ایس یو پارٹی کے سیکرٹری وانگ ڈنگ ھوا ، ڈپٹی پارٹی سیکرٹری اور صدر یانگ تان ، ڈپٹی پارٹی سیکرٹری اور نائب صدر جیا وین جین ، پارٹی کمیٹی کے رکن اور نائب صدر سن یوجونگ ، پارٹی کمیٹی کے  ڈپٹی سیکریٹری اور ڈسپلنری کمیٹی کے سیکرٹری ہو ژی گانگ ، ، پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری ، سو  تا پینگ، پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اور نائب صدور ڈنگ ہاؤ اور ژاؤ گینگ   نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یانگ تان نے  نئے طالب علموں  کو اپنے پرتپاک استقبال اور مبارکباد کا اظہار کیا ، اور "زبان کی بنیاد پر ، زبان سے آگے ، عالمی ترقی میں شراکت دار بنیں" کے عنوان سے تقریر کی۔