جنوری کی ۱۸ تاریخ کو بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپکس رضاکاروں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا،اور اس کے ساتھ ساتھ کثیر لسانی کال سینٹر سروس لانچنگ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے بین الاقوامی رابطہ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وان زیجون، بی ایف ایس یو کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل وانگ ڈنگ ہوا، پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری یانگ ڈان اور سو ڈا پینگ، اور پارٹی کمیٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور نائب صدر ڈنگ ہاو نے تقریبات میں شرکت کی۔

آنے والے سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرالمپکس میں، بی ایف ایس یو900 سے زیادہ پیشہ ور رضاکاروں کو بھیجے گا۔ وانگ ڈنگ ہوا نے یونیورسٹی کی طرف رضاکار ٹیم کو جھنڈا پیش کیا، جس کامطلب ہے کہ بی ایف ایس یوکا سرمائی اولمپکس رضاکارانہ کام شروع ہو گیا ہے۔
سرمائی اولمپکس قریب آرہے ہیں، اور بیجنگ کثیر لسانی کال سینٹر سرمائی اولمپکس کے لیے 21 زبانوں میں ترجمے کی خدمات فراہم کرے گا۔ تقریب میں بی ایف ایس یو کے صدر یانگ ڈین، وان زیجون اور اساتذہ اور طلباء کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر کثیر لسانی کال سینٹر سروس کا آغاز کیا۔
وان زیجون نے وان زیجون نے بی ایف ایس یو کے تمام اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سرمائی اولمپکس میں خدمات انجام دیں، اور ان اساتذہ اور طلباء کے لیے دو تقاضے پیش کیے کہ وہ اپنے مشن کی پوری ذمہ داری قبول کریں اور اپنے پیشہ ور صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔ جناب سو ڈا پینگ نے رضاکاروں کے لیے تین امیدیں پیش کیں: رضاکارانہ جذبے پر اصرار کرنا ؛ نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کرنا ؛ اور دنیا کو چینی لوگوں کی دوستی دینا۔ اس کے بعد بی ایف ایس یوکے نائب صدر ڈنگ ہاو نے نمائندوں میں سامان تقسیم کیا۔
رضاکار اساتذہ کے نمائندے گوان بو، بند لوپ میں رضاکاروں کے نمائندے یے ون شیاو یو اور رضاکاروں کے والدین کے نمائندے نے بالترتیب تقریروں اور ویڈیوز کے ذریعے اپنے خیالات اور برکتوں کا اظہار کیا۔