چائنہ نیوز سروس، 7 فروری۔ بیجنگ 2022 ءسرمائی اولمپکس فری اسٹائل اسکیئنگ خواتین کے گرینڈ جمپ(بڑی چھلانگ ) کوالیفکیشن ٹورنامنٹ کا انعقاد بیجنگ شوگوآ نگ اسکی جمپ میں ہوا۔ چینی کھلاڑی گو آئی لنگ نے گولڈن ڈریگن (سنہرے اژدھے کے ) سکی سوٹ میں ملبوس مقابلے میں حصہ لیا۔
انٹرویو کے مطابق، گو آئی لنگ نے 2019ء کے مقابلوں سےچین کی نمائندگی کرنے کا انتخاب کیا ہے، جس کا مقصد اس کھیل کو چینی نئی نسل میں متعارف کروانا اور فری سکینگ میں زیادہ کھلاڑی حصہ لیں اور یہ کھیل خوب پھیلے۔ 18 سالہ ، گو آئی لنگ نے کہا، "میں اس تصور سے متفق نہیں ہوں کہ لوگوں کو عالمی اثرات مرتب کرنے کے لئے بڑے ہونا ہوگا ۔ آج ایک ایسا وقت ہے جب ہمیں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، اور ہمیں اپنی آواز کو ایسے موضوعات پر اُٹھانی چاہیے جو ہم سے متعلقہ ہو ں۔
آج چین میں 300 ملین لوگ برفانی کھیل آزما رہے ہیں ، گو آئی لنگ نے کہا کہ اس کا مقصد فری اسکیئنگ کے کھیل کو فروغ دینا، کھیلوں کی خوشیوں کو بانٹنا اوربیرونی کھیلوں سے محبت کرنا ہے.خواہ وہ کھیل کے فروغ کے عمل میں انتہائی معمولی کردار ادا کرے، لیکن وہ اپنے مقاصد کےحصول سے بھی مطمئن ہوں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ چین میں پہلی دفعہ اولمپکس میں حصہ لینے سے کیسا محسوس کرتی ہیں، تو گو آئی لنگ نے مڑ کر اپنی مقابلے کی وردی کے پیچھے سنہری اژدھے کا نمونہ دکھایا، اور کہا کہ یہ وہ لباس تھا جسے اس نے چینی خصو
صیات کے ساتھ تزئین کیا تھا۔