ہوم < خبر

بی ایف ایس یو نے چھینگ حوا یونیورسٹی اور پیکنگ یونیورسٹی کے ساتھ کچھ کورسز کے باہمی انتخاب کا آغاز کیا۔

Updated: 20.09.2022

لیبرل آرٹس کے میدان میں معلومات عامہ کی تعلیم یعنی جنرل ایجوکیشن، تعلیم  کا ایک بنیادی اور اہم حصہ ہے، اور انڈرگریجویٹ ٹیلنٹ ٹریننگ سسٹم کا ایک اہم پہلو ہے۔لیبرل آرٹس کے جنرل ایجوکیشن  کورسز کے وسائل کو مزید تقویت دینے اور فرسٹ کلاس یونیورسٹیوں کے  ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 2022 کے خزاں سمسٹر میں بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی، چھینگ حوا  یونیورسٹی اور پیکنگ یونیورسٹی   اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں کہ   ایک دوسرے کے لیے انتخابی کورسز  کھولے جائیں تاکہ طالب علم ایک دوسرے کے کوسز کا   انتخاب کرسکیں۔

اس سمسٹر، چھینگ حوا یونیورسٹی اور پیکنگ یونیورسٹی نے بی ایف ایس یوکے 125 طلبا کے لیے 32 کورسز کھولے، جن میں  سائنس اور ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور سماجی ترقی ،  نفسیات، زندگی کی تعلیم ، جسمانی و ذہنی صحت  کے تین ماڈیولز،  تحقیق کے طریقے اور قیاس آرائی پر مبنی اختراع  شامل ہیں۔ بی ایف ایس یو نےان دونوں  یونیورسٹیوں میں کل 129 طلبا کے لیے 33 کورسز کھولے ہیں۔

فی الحال، بی ایف ایس یو کے 16 کالجوں کے کل 125 طلباء نے دونوں  یونیورسٹی کے     کورسز کے لیے سائن اپ کیا ہے۔اور ان دو یونیورسٹیوں کے 101 طلباء ہیں جنہوں نے بی ایف ایس یو کے کورسز کیے ہیں۔یہ طلبا آن لائن اور آف لائن طریقوں کے امتزاج کے ذریعے اپنے کورسز کا آغاز کیا۔

تینوں یونیورسٹی کے درمیان کراس اسکول جنرل کورسز کا باہمی انتخاب، 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران "101 پروجیکٹ" کا ایک اہم   اقدام ہے۔