ہوم < خبر

بی ایف ایس یو کو انڈرگریجویٹ تدریس کے کئی ایوارڈز سے نوازا گیا

Updated: 04.10.2022


حال ہی میں، بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن نے کئی تدریسی ایوارڈز کے فاتحین کی فہرست کا اعلان کیا، اور بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کو کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

عربی مطالعہ اسکول کے پروفیسر لیو شن لو کو بیجنگ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں چھٹے "  ٹیچنگ فیمس یوتھ ٹیچر ایوارڈ" سے نوازا گیا، اور ایشین اسٹڈیز اسکول کی پروفیسر مو ہونگ یان کی قیادت میں ایشین ریجنل اسٹڈیز ٹیچنگ اینڈ ریسرچ شعبے کو "بہترین انڈرگریجویٹ ایجوکیشن" سے نوازا گیا۔

پانچ کورسز کو "ہائی کوالٹی انڈر گریجویٹ کورسز" سے نوازا گیا، ان میں "یونیورسٹی رومانین کمپری ہینسو کورس"  ،"فرانسیسی بولنے والے ممالک اور خطوں کے پروفائلز" ، "جرمن معاشی علم کا تعارف" ،"جرمن بولنے والے ممالک کا پروفائل" اور "انٹرنیشنل بزنس لاء" شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بیجنگ ہائر ایجوکیشن کے "انڈر گریجویٹ ٹیچنگ ریفارم اینڈ انوویشن پروجیکٹ" نے بی ایف ایس یو کے چار منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ان میں، "آؤٹ پٹ اورینٹڈ طریقہ پر مبنی جرمن میجرز کی بنیادی اسٹیج ٹیچنگ موڈ اور ٹیچنگ میٹریل سسٹم کی تعمیر میں اصلاحات"، ، "ریفارم پریکٹس آف فارن لینگوئج   میجرز ۔۔۔انڈر گرجویت لیول" ، "  فرسٹ کلاس ٹرانسلیشن انڈرگریجویٹ ٹریننگ کا انوویشن ماڈل" ،"  دو لسانی پڑھائی اور عمومی تعلیم" شامل ہیں۔

بی ایف ایس یو انڈر گریجویٹ تدریسی اصلاحات کو مزید مضبوط کرے گا، اور تدریسی معیار کو مزید بہتر بنائے گا۔