ہوم < خبر

بی ایف ایس یو کی ۸۱ویں سالگرہ منائی گئی

Updated: 04.10.2022

24 ستمبر کو،  بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے بیسویں قومی کانگریس کو خوش آمدید کے عنوان سے اپنی 81 ویں سالگرہ  منائی اور  مختلف سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔

"اگلی نسل میں محبت کو منتقل کرنا"کے تھیم کے تحت بی ایف ایس یو لے بیسیوں المنائی  اور ان کے بچوں نےکئی دلچسپ تقریبات میں حصہ لیا ۔ بی ایف ایس یو پارٹی کے سکریٹری وانگ ڈنگ ہوا، ڈپٹی پارٹی سکریٹری اور نائب صدر جیا وین جیان نے ان تقریبات میں شرکت کی۔سابق طلباء کے خاندانوں نے شوگر کے مجسمے بنانے کی روایتی مہارتوں کا تجربہ کیا،اور گھریلو  کلاسک اینیمیشن دیکھے۔ اس کے بعد انہوں نے بی ایف ایس ہسٹری میوزیم اور ورلڈ لینگویج میوزیم کا دورے کیا، اور  اظہار خیال کیا کہ یہ دورہ تفریحی اور تعلیمی ہے، انہیں اپنے الما میٹر کی تاریخی کامیابیوں پر فخر ہے، اور وہ اپنے الما میٹر کی مستقبل کی ترقی کے لیے امیدوں سے بھرپور ہیں۔

اسی دن ایک کنسرٹ "کلاؤڈ لائیو براڈکاسٹ" کی شکل میں ایسٹ کیمپس کے ثقافتی چوک میں منعقد ہوا۔ آن لائن دیکھنے والوں کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر گئی۔

ایلومنائی ایسوسی ایشن کے نشان کا نیا ورژن بھی باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔ یہ دو ماہ سے زیادہ جمع اور انتخاب، آن لائن ووٹنگ، اور آف لائن تبصروں کے بعد نکلا ہے، جو بی ایف ایس یو کی خصوصیات لیے ہوئے ہے۔


بی ایف ایس یو کے قیام کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر سرگرمیوں کا سلسلہ ایک کامیاب اختتام کو پہنچا۔بی ایف ایس 

یواپنے سابق طلباء کے ساتھ شانہ بشانہ چلنا جاری رکھے گا،نیا باب بربا کرے  گا اور مزید رونقیں  پیدا کرے گا۔