ہوم < خبر

غیر ملکی زبان ٹیکسٹ بک ریسرچ سمپوزیم کا بی ایف ایس یو میں انعقاد

Updated: 01.12.2022

26 سے 27 نومبر تک، پہلی قومی غیر ملکی زبان ٹیکسٹ بک ریسرچ سمپوزیم اور فارن لینگویج ٹیکسٹ بک ریسرچ کانفرنس کے لیے تیاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ کانفرنس کا موضوع ہے "غیر ملکی زبان کی نصابی کتب پر تحقیق: عالمی تناظر اور مقامی خصوصیات"۔ غیر ملکی زبان کی تعلیم کے تقریباً 10,000ماہرین اور اسکالرز آن لائن  جمع ہوئے اور  چینی خصوصیات کے ساتھ غیر ملکی زبان کے نصابی کتابوں کے نظام کی تعمیر اور اختراع پر تبادلہ ء خیال کیا۔ وزارت تعلیم کے ٹیکسٹ بک بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر چن ماؤ، بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری وانگ ڈنگ ہوا اور چائنا ایسوسی ایشن فار کمپریٹو اسٹڈیز آف انگلش اینڈ چائنیز کے صدر لوو شوان من نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

میٹنگ تین حصوں پر مشتمل تھی: کلیدی رپورٹ، سیمینار اور گروپ ڈسکشن۔ اندرون اور بیرون ملک ماہرین اور اسکالرز  نے یونیورسٹیوں، مڈل اسکولوں، پرائمری اسکولوں  کے لیے غیر ملکی زبان کی نصابی کتب کی تالیف پر بات چیت کی، اور  "معاصر چین کو سمجھنا" جیسی درسی کتب کے استعمال کا جائزہ لیا۔