ہوم < خبر

بین الاقوامی چینی زبان کی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد اور بی ایف ایس یو صدر یانگ دان کی شرکت

Updated: 02.01.2023

8 دسمبر کو بیجنگ میں بین الاقوامی چینی زبان کی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ ریاستی کونسل کی نائب وزیر اعظم سن چون لان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت وزیر تعلیم ہوائی چن پھینگ نے کی۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے صدر اور پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری یانگ ڈان نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور "پہلے چین-فارن لینگوئج ایکسچینج اینڈ کوآپریشن فورم" کی صدارت کی ۔


"پہلے چین-فارن لینگویج ایکسچینج اینڈ کوآپریشن فورم" کا تھیم تھا "کنکشن، کمیونیکیشن، اور انڈرسٹینڈنگ — زبان اور ثقافت کے ذریعے اعتماد اور تعاون کی تعمیر"۔ چینی اور غیر ملکی زبانوں کے تبادلے اور تعاون کے مرکز کے ڈائریکٹر ما جیان فی اور چین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر علی ظاہری نے فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔بی ایف اییس یو کی پروفیسر وین چھیوفانگ، ڈائرکٹر شو گوچانگ انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈی ، نے فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایک کلیدی تقریر کی ۔ فورم میں دنیا بھر سے سو سے زائد ماہرین اور اسکالرز، اور نمائندوں نے شرکت کی۔ دس سے زائد زبانوں اور ثقافتی اداروں نے شرکت کی۔

اس فورم میں، چین-فارن لینگویج ایکسچینج اینڈ کوآپریشن سینٹر کی طرف سے شروع کردہ اور برٹش کونسل سمیت دس بین الاقوامی زبانوں کے اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جواب دینے والے "بین الاقوامی زبان کے تبادلے اور تعاون پر مشترکہ اقدام" جاری کیا گیا۔