سرمائی اولمپک ویلج کا سب سے خوبصورت کاروباری کارڈ

发布时间:2022-02-11


بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر 10 فروری کی خبر کے مطابق، چینی نئے سال کے پہلے دن،

گاؤ شیاؤفان نے کام ختم کرنے کے بعد وقت دیکھا تو ، اس وقت صبح کے 6 بج رہے تھے۔ اسی دن اس کی سالگرہ تھی۔ یہ ایک عام دن تھا، اس نے رضاکار کے طور پر بیجنگ سرمائی اولمپکس ویلج کے یوکرائنی وفد کی خدمات انجام دیں۔ وہ بی ایف ایس یو کے نو سو سے زائدرضاکاروں میں سے ایک ہیں جو اس دفعہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں معاونت کرتے ہیں ۔

"ہر کوئی برابر اور قابل احترام ہے۔ ہم سب ساتھی ہیں، ایک ہی مقصد کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ کوئی دباؤ نہیں ہے۔ یہ کام میرا پسندیدہ کام ہے،" امریکی وفد کے رضاکار اسسٹنٹ چاۓ جیاا ی نے کہا۔ جاپانی وفد کے اسسٹنٹ زو گوانگ لن کے بھی یہی احساسات ہیں۔ ایک ساتھ لطف اندوز ہونا، ایک ساتھ کھیل دیکھنا، اور مسائل کو ایک ساتھ حل کرنا گوانگ لن کو لفظ "ٹیم" کے حقیقی معنی کا پتہ چلا۔

رضاکاروں کے لیے، یہ صرف ملازمت کا موقع نہیں ہے، بلکہ اپنے آپ کو بہتر بنانے کا بھی موقع ہے۔ ہر رضاکار نے محسوس کیا کہ اگرچہ ٹیم میں شامل ہوئے صرف ایک مہینہ گزرا ہے، لیکن ان میں بہت بہتری آئی ہے اور انہیں پتہ چلا کہ "معاشرے میں کام کرنے کی بہترین صلاحیتیں کیا ہونی چاہئیں"۔ اور سرمائی اولمپکس کے دوران ہر وفد ان کا بہترین استاد اور دوست رہا۔

31جنوری چین کے "نئے سال کی شام" ہے۔ اگرچہ زیادہ تر رضاکار اس روایتی تعطیل کے دوران اپنے گھر والوں کے ساتھ تہوار منانے کے بجائے اب بھی کام کر رہے تھے، لیکن کئی لمحوں میں ان کے دل گرم ہو گئے۔ "اسٹیڈیم جانے والی بس میں، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجھ سے کہا، 'یہ افسوس کی بات ہے کہ آپ اس جشن بہار اں   میں اپنے خاندان  سےمل نہیں سکتے، لیکن مجھے یقین ہے کہ انہیں آپ پر فخر ہوگا۔'" جیاا ی نے کہا. اس نے محسوس کیا کہ اس وقت قومیتوں کی حدود سے بالا تر ہو کہ محبت ان سب کو قریب لائی ہے۔

زو گوانگ لن نے کہا فروری 2022 کی رات 8 بجے، جب بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب باضابطہ طور پر شروع ہوئی، تو ان میں سے کوئی بھی سامعین کی نشست پر نہیں بیٹھا اور نیاؤ چھاو نیشنل اسٹیڈیم کے اوپر آتش بازی کو دیکھا۔ 4 فروری کو وفد کو خوش آمدید کہنا اور انہیں آڈیٹوریم میں اپنی نشستیں بٹھانے کے لیے رہنمائی کرنا ہر وفد کے اسسٹنٹ کا سب سے اہم کام تھا۔ "میں تاریخ سے سیکھ رہا ہوں، اور میں اس تاریخ کا حصہ ہوں۔"

ہر روز بیجنگ سرمائی اولمپک ولیج جانے والی بس میں، گاو شیاؤفان کھڑکی کے پاس بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔ راستے میں وہ ہمیشہ طلوع آفتاب دیکھتے ہیں ، اس وقت آسمان کا رنگ گلابی سے سنہرے رنگ میں بدل جاتا ہے۔ بہت کام کرنے ہیں ، اور آرام کا وقت 

نہیں ہے، یہ ان کے آج کل کے کام کا معمول ہے۔



(العنوان: 2 شمالي الطريق الدائري الغربي الثالث، هايديان، بكين، الصين (الرمز البريدي: 10089)

Copyright@BFSU.Support by ITC