بیجنگ سرمائی اولمپکس "گرین اولمپکس" کو مکمل طور پر نافذ کرے گا۔

发布时间:2022-02-10

9فروری کو روزنامہ چائنہ اکنامی نےیہ خبر دی کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے  کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بیجنگ اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر    

لی سین نے سرمائی اولمپکس کی تیاریوں اور "گرین اولمپکس" کی کامیابیوں کا خلاصہ پیش کرنے کے لئے " کم کاربن کے اخراج کے انتظامات " اور "ماحولیاتی تحفظ" کے دو نقطے بتاۓ۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے 2008 کے اولمپک کھیلوں کے لیے بنائے گئے چھ مقامات اور غیر مسابقتی مقامات کو دوبارہ استعمال کیا گیا۔ ساتھ ہی، چانگ جیاکوہ کے وافر صاف توانائی کے ذخائر کو "گرین پاور ایکسپریس وے" کے ذریعے بیجنگ، یان چھنگ اور چانگ جیاکوہ کے تین مسابقتی علاقوں تک پہنچایا گیاہے۔ اس بات کا احساس کرتے ہوئے کہ تمام مقامات کی 100فیصدبجلی کی باقاعدہ کھپت گرین پاور کا استعمال کرتی ہے۔لی سین نے کہا  "گزشتہ چھ سالوں میں، ہم نے کاربن کے اخراج کو کم کیا ہے اور کاربن آف سیٹس کو جنگلاتی کاربن کے اخراج اور کارپوریٹ عطیات کے ذریعے لاگو کیا ہے، اس طرح بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کاربن غیر جانبداری کے ہدف کے ہموار حصول کو یقینی بنایا گیا ہے،"

یان چھنگ مقابلے کا علاقہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے برفانی کھیلوں کے مقابلوں کے علاقوں میں سے ایک ہے جس میں نسبتاً بھرپور ماحولیاتی وسائل موجود ہیں۔اہم محفوظ پودوں کی نشوونما کے حالات کے مطابق تین قسم کے تحفظ کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں: مرکز میں، مرکز کےقریب اور مرکز  کے باہر، اس کے علاوہ، یان چنگ مقابلے کے علاقے کی اوپر کی مٹی کو اتار کر ماحولیاتی بحالی کو موثر بنایا۔

مجموعی طور پر اکاسی ہزار  کیوبک میٹر اوپر کی مٹی کو صاف کیاگیا۔یہ تمام سطحی مٹی کو مقابلے کے 

علاقے میں ماحولیاتی بحالی اورمنظر  کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔



(العنوان: 2 شمالي الطريق الدائري الغربي الثالث، هايديان، بكين، الصين (الرمز البريدي: 10089)

Copyright@BFSU.Support by ITC