بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں اسکول آف ایشین اسٹڈیز اور اسکول آف افریقن اسٹڈیز کا افتتاح

发布时间:2019-10-02

 

ستمبر کی تیئیس تاریخ کو بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں اسکول آف ایشین اسٹڈیز اور اسکول آف افریقن اسٹڈیز کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کی یونیورسٹی کونسل کے چیرمین جناب وانگ تنگ حوا، چین میں مقیم سفیر کیمرون، سفیر موروکو، سفیر نیپال، سفیر بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ کے منیسٹر سمیٹ ۱۵ ممالک کے بیس سے زیادہ سفارت کاروں نے تقریب میں شرکت کی۔اسکے علاوہ بیون ملک میں مقیم بیس سے زیادہ چینی سفیروں، چینی وزارت خارجہ کے شعبہ ئ افریقہ کے سربراہ جناب دائی بینگ ، چین آسیان سینٹر کے سیکریٹری جنرل جناب چھن دے حائی، وزارت تعلیم میں شعبہ ئ اعلی تعلیم کے شربراہ جناب وو یان، ۲۵ دوسری یونیورسٹیوں کے رہنماوں، بی ایف ایسی و کے رہنماوں ، اور بی ایف ایسی و کے ایک ہزار اساتزہ و طالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

جناب وانگ تنگ حوا، وو یان ، چھن دے حائی، سفیر نیپال،سفیر بنگلہ دیشن اور اسکول آف ایشین اسٹڈیز کی سربراہ سو یینگ یینگ صاحبہ نے مشترکہ طور پر اسکول آف ایشین اسٹڈیز  کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ۔جبکہ جناب وانگ تنگ حوا، دائی بینگ، سفیر کیمرون، کمرون میں سابق چینی سفیر جناب شوئے وئی جین، گبون میں سابق چینی سفیر جناب باو بو سین اور اسکول آف افریقن کی سربراہ لی ہونگ فینگ صاحبہ نے مشترکہ طور پر اسکول آف افریقن  اسٹڈیز  کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ۔

 

(العنوان: 2 شمالي الطريق الدائري الغربي الثالث، هايديان، بكين، الصين (الرمز البريدي: 10089)

Copyright@BFSU.Support by ITC