Home < خبر

بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔

Updated: 12.04.2024

چین کی وزارت تعلیم کی طرف سے ہر چار سال بعد ملک کی متعلقہ یونیورسٹیو ں میں  بین الاقوامی طلباء  کی تعلیم کے معیار کی جانچ اور ایویلیوایشن کیا جاتا ہے۔ رواں سال وزارت تعلیم کی اس جانچ اور ایویلیوایشن  کام سے نمٹنے کے لیے ۲۹ مارچ کو بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی نے   ایک  اجلاس منعقد کیا۔ پارٹی سکریٹری وانگ ڈنگ ہوا، نائب صدور جیا وین جیان اور ژاؤ گینگ نے   میٹنگ میں اہم ہدایات کیں ۔


وانگ ڈنگ ہوا نے کہا کہ بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کی ایک بڑی تعدادہے جو پوری دنیا سے آتے ہیں، اوران کے لیے فراہم کردہ تعلیم کا معیاربلند ہے۔یہ مختلف شعبوں کی کوششوں سے الگ نہیں ہوسکتا۔وزارت تعلیم کی جانچ  کے لیے ہمیں بھر پوری تیاری کرنی چاہیے،اور اس موقع کو فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کام آگے بڑھانا چاہیے۔ مستقبل میں   بین الاقوامی طلبا کے لیے معیارِ تعلیم و انتظام کو بہتر بناناہے  اور طلبا کو اچھی سہولیات فراہم کرنی ہیں۔

انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن آفس، اکیڈمک افیئر آفس، گریجویٹ اسکول، چائنیز اسکول، اور انٹرنیشنل بزنس اسکول کے سربراہان نے اپنے یونٹس کی تیاریاں آگاہ کیں۔