لائبریری

 

لائبریری میں چینی و غیر ملکی زبانوں کی ۱۲لاکھ ۶۴ہزار کتابیں  اور ۴لاکھ ۸۲ ہزار ای-بُکس محفوظ ہیں۔ چینی اور غیر ملکی زبانوں میں ۱۱۷۴ اقسام کے اخبارات کے علاوہ ۵۶ڈیٹا بیس بھی قارئین کے لیے کارآمد ہیں۔ زیادہ تر کتابیں اور مواد زبان،اداب اور ثقافت کے بارے میں ہے جبکہ قانون،معیشت، صحافت اور مینجمنٹ جیسے شعبوں  کی کتابوں میں بھی  مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

لائبریری میں ۲ہزار سے زیادہ نشستیں،۱۸ اسٹڈی روم، سمینار روم،کلاس روم اورکافی ہاؤس وغیرہ بھی بنایا گیا ہے ۔ یہاں اساتذہ اور طالب علم نہ صرف علم حاصل کرتے ہیں بلکہ تبادلہ خیال بھی کرسکتے ہیں۔ لائبریری میں ٹائپنگ،فوٹو کاپی،سکینینگ اور کتابوں کے اجرائ  اور واپس کرنے کے لیے مشینیں لگائی گئی ہیں۔ ملٹی میڈیا تک رسائی  بھی ممکن ہے۔ 

.

بی ایف ایس یو کی لائبریری اپنے مالا مال وسائل، آرام دہ ماحول،عمدہ سروس اور جدید سازو سامان کی بدولت قارئین کو انفارمیشن اور علمی حمایت فراہم کرتی ہے اور اساتذہ و طلبہ میں اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔