بی ایف ایس یو میں دو نئے سکولوں : بئی وائے کالج اور سکول آف گلوبل گورنس کا افتتاح

2017-05-15 10:05:41

نو اپریل کو بیجنگ فارن اسٹڈیز  یونیورسٹی میں بئی وائے کالج اور   سکول آف گلوبل گورنس کے افتتاح کی تقریب منقعد ہوئی ۔ سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی  کےجنرل ایڈمنسٹریشن  آفس کے سیکرٹری آف ہیومن ریسورسس جناب سون شوئے یو ، وزارتِ تعلیم کےمحکمہ برائےاعلی تعلیم کے سیکرٹری جناب چانگ تا لیانگ، بی ایف ایس یو کی پارٹٰی کمیٹی کے چیرمین جناب ہان چن اور صدر جامعہ جناب پھنگ لونگ نے مشترکہ طور پر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ۔

نئے قائم ہونے والے بئی وائی کالج کو اس  انداز میں مرتب کیا گیا ہے کہ ایک جامع او ر  اعلٰی  تدریسی نظامِ  تعلیم ہو   جس میں بہترین اعلیٰ  افرادی قوت ہو ۔ اس کے علاوہ اس میں کچھ  ایسی  خصوصیات بھی موجود  ہوں  جو کہ صرف  بی ایف ایس یو کا خاصا      ہیں ۔   اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے  شعبہ تعلیم  کے ماہرین ،مختلف  ذیلی سکولوں اور  شعبوں کے وسائل کو  یکجا کر کےموجودہ نظام  تیار کیا گیا ہے۔ اس نے پہلے سے موجود  نظام میں ایک نئی  روح پھونک دی ہے ۔یہ نیا نظام ہمارے طلبا  کی صلاحیتوں کو نکھارے  گا اور وہ تعلیمی  میدان میں نئی  بلندیوں کو  چھو سکیں گے۔ اس کے علاوہ  ان کی سوچ    میں وسعت پیدا کرنے کے لیے ایک جامع ، وسیع  اور متنوع  ماحول  میسر  آئے گا۔

انڈر گریجویٹ  سطح  پر  جدید نظام کی تلاش ، تربیتی نظام کی تشکیل،  مختلف زبانوں پر عبور  رکھنے والی افرادی قوت اور  طلبا  کو

سکول آ ف گلوبل  گورنس  کے لیے  تیار کرنا اس کے تین بنیادی مقاصد ہیں۔  بئی وائے  کالج  ایک تربیتی کوشش کے

طور پر  حصہ لے گا جو  چین کے ڈبل فرسٹ کلا س  کے نئے  طریقہ تعلیم کے لیے  نمونہ اور  نقطہ نظر کا حصہ ہے۔ اس میں

داخلے کا امتحان ، تعلیمی  کریڈٹ کا نظام ، شعبہ جات کے مابین کورس کا  انتخاب اور متنوع  انتظامیہ ہوگی۔ اگر  یہ ماڈل اور

نقطہ نظر کامیاب رہا  تو   اس کو  بی ایف ایس یو  کے دیگر  سکولوں اور  ڈپارٹمنٹس میں اپنا یا جائے گا۔

سکول  آف گلوبل  گورنس  نے  مختلف قسم  کے ملکی ساخت  کے منصوبوں کے تجربات  سے نتائج  اخذ کیے ہیں جن کا

مقصد  نئے  تد ریسی  نمونوں کی  تلاش ہے۔ اس کی مدد  سے بین الاقوامی سطح  کے ایسے ماہرین تیار  کیے جا سکیں گے جو         عالمی سطح کی تنظیموں میں کام  کر سکیں گے۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی اصلاح اور  ڈبل  فرسٹ کلاس  نظام میں حصہ  لینا بی ایف ایس یو  کی طرف سے ایک انتہائی مثبت قدم ہے۔ یہ سکول  تعلیم ، تحقیق اور  تحقیقاتی مطالعے کے پلیٹ فارم کے طور  پر خدمات سر انجام دے گا۔  سکول  کا ارداہ  ہے  کہ بین لاقوامی تنظیموں کی جانکاری کو ایک  مضمون  کے طور  پر  متعارف کروایا جائے اور پیشہ وارانہ  مہارت  کے قابل لوگوں کی تربیت  بھی اس میں شامل کی  جائے گی۔ اس کا  بنیادی ڈھانچہ:اول ، ایک  تعلیمی مشاورتی  نظام ،دوم  جدید  نصاب اور تدریسی  نظام اور  سوم  نئےانتظامی طریقہ کار  پر مشتمل  ہوگا۔

配图

  • Jun 8, 2015

    COLLEGE SPEECH SPEECH OF BFSU

  • Jun 8, 2015

    COLLEGE SPEECH SPEECH OF BFSU

  • Jun 8, 2015

    COLLEGE SPEECH SPEECH OF BFSU

  • Jun 8, 2015

    COLLEGE SPEECH SPEECH OF BFSU

  • Jun 8, 2015

    COLLEGE SPEECH SPEECH OF BFSU